”کورونا وائرس کا شکار ہوا تو پہلے 2 سے 3 دن۔۔۔“ شاہد آفریدی نے مداحوں کیلئے پہلا پیغام جاری کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف کرکٹر شاہد خان آفریدی نے مداحوں کیلئے سوشل میڈیا پر لائیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے لاحق ہونے کے بعد شروع کے دو تین روز مشکل تھے، لیکن اب کافی بہتر ہوں۔
تفصیلات کے مطابق سابق آل راﺅنڈر کا کہنا تھا کہ بیماری سے مقابلہ کریں گے تو یہ آپ کو نہیں ہرا سکے گی اور اس بیماری کیخلاف لڑائی میں سب سے مشکل مرحلہ بچوں سے نہ مل پانا ہے، چھوٹی بیٹی کو کافی مس کررہا ہوں۔
شاہد آفریدی نے اپنے چاہنے والوں کو کورونا سے بچاﺅ کیلئے ادرک کی چائے اور سٹیم کا مشورہ بھی دیا اور کہا کہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں، مداحوں نے مجھے دعاﺅں میں یاد رکھا جس کیلئے سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ راشن کی تقسیم کے دوران ایسے لوگ ملے جو احساس پروگرام کے دوران بھی امداد سے محروم رہے۔ اب میری صحت دن بدن بہتر ہورہی ہے، مکمل صحت یابی کے بعد دوبارہ فوڈ ڈرائیو شروع کروں گا۔