چینی اور بھارتی فوج میں جھڑپ کیسے شروع ہوئی اور کرنل سنتوش کیسے مارے گئے؟ بھارتی ٹی وی کا حیران کن دعویٰ

چینی اور بھارتی فوج میں جھڑپ کیسے شروع ہوئی اور کرنل سنتوش کیسے مارے گئے؟ ...
چینی اور بھارتی فوج میں جھڑپ کیسے شروع ہوئی اور کرنل سنتوش کیسے مارے گئے؟ بھارتی ٹی وی کا حیران کن دعویٰ

  

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ٹی وی چینل نیوز 18 نے دعویٰ کیا ہے  کہ  گلوان وادی میں جھڑپ کا آغاز بھارتی فوجیوں کی جانب سے کیا گیا تھا ۔

نیوز 18 نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ گلوان وادی میں چینی فوج نے پٹرول پوائنٹ 14 کے پاس خیمے لگائے ہوئے تھے، بھارتی فوجیوں نے یہ خیمے ہٹانے کیلئے محاذ کھول دیا جس کا پیپلز لبریشن آرمی کے جوانوں نے بھرپور جواب دیا۔

بھارتی فوجیوں کی جانب سے جب چینی فوج کے کیمپ اکھاڑنے کی کوشش کی گئی تو پیپلز لبریشن آرمی کے جوانوں نے اونچی جگہوں سے ان پر پتھر برسائے جس کے بعد کیل لگے ڈنڈوں کے ساتھ حملہ کردیا۔

بھارتی فوج کے ایک سینئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر نیوز 18 کو بتایا کہ اس جھڑپ میں بھارتی فوج کے کرنل سنتوش بھی مارے گئے۔ جس وقت دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان ہاتھا پائی شروع ہوئی تو اس وقت کرنل سنتوش نے بیچ بچاؤ کرنے کی کوشش کی اور انہی کوششوں میں اپنی جان گنوا بیٹھے۔

مزید :

بین الاقوامی -