پی ایس ایل 5 کے مستقبل کا فیصلہ کب ہو گا اور دورہ انگلینڈ میں رسک محسوس ہونے پر کیا کام کیا جائے گا؟ احسان مانی نے اعلان کر دیا

پی ایس ایل 5 کے مستقبل کا فیصلہ کب ہو گا اور دورہ انگلینڈ میں رسک محسوس ہونے پر ...
پی ایس ایل 5 کے مستقبل کا فیصلہ کب ہو گا اور دورہ انگلینڈ میں رسک محسوس ہونے پر کیا کام کیا جائے گا؟ احسان مانی نے اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث رواں سال انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا کوئی ایونٹ ہوتا نظر نہیں آ رہا جبکہ دسمبر تک حالات بہتر نہ ہوئے تو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 5 کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ویڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس میں پی سی بی کے سربراہ احسان مانی نے کہا کہ وہ رواں سال میں شیڈول آئی سی سی ایونٹس آئندہ سال ہوتے دیکھ رہے ہیں کیونکہ خطرہ یہ ہے کہ بڑے ٹورنامنٹ میں کوئی کھلاڑی متاثر ہوا تو مشکلات پیدا ہوجائیں گی البتہ اگلے تین چار ہفتے آئی سی سی ٹورنامنٹس کے حوالے سے بہت اہم ہیں۔
احسان مانی نے کہا کہ اگر دسمبر تک حالات بہتر نہ ہوئے تو پی ایس ایل کے بقیہ میچز سے متعلق فیصلہ کرنا پڑے گا، ڈومیسٹک کرکٹ کے بروقت شروع ہو جانے کی بھی کوئی گارنٹی نہیں جبکہ اگر قومی ٹیم کو دورہ انگلینڈ میں ایک فیصد بھی رسک محسوس ہوا تو فیصلہ بدلنے میں وقت نہیں لگائیں گے۔انگلینڈ میں آہستہ آہستہ حالات بہتر ہورہے ہیں، جو کھلاڑی انگلینڈ جارہے ہیں ان کی صحت کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں اور پرامید ہیں کہ انگلینڈ کی ٹیم 2022ءمیں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

مزید :

کھیل -