شاہ محمود قریشی کی روسی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

شاہ محمود قریشی کی روسی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ
شاہ محمود قریشی کی روسی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے روس کے ہم منصب سرگئی لاوروف سے ٹیلی فونک رابطہ کر کےکورونا وبائی صورتحال اوردو طرفہ تعلقات و دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کوروناکے باعث روس میں جانی نقصان پرروس کے وزیر خارجہ سے اظہار تعزیت کیا۔وزیرخارجہ نے وباسے نمٹنے کے لیے لمی سطح پرمربوط اورمشترکہ کاوشیں بروئےکار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان، روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔شاہ محمود قریشی نے روس کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو کثیر الجہتی اور مزید مستحکم بنانے کیخواہش کا اظہار کیا۔وزیر خارجہ نےڈیٹ ریلیف کی فراہمی کی تجویز سے متعلق روسی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔دونوں وزرائے خارجہ کے مابین افغانستان کی صورتحال سے متعلق بھی تبادلہ خیال ہوا۔

مزید :

قومی -