دورہ انگلینڈ کے بدلے میں انگلش کرکٹ بورڈ کیساتھ کیا طے ہوا ہے؟ مصباح الحق نے بتا دیا

دورہ انگلینڈ کے بدلے میں انگلش کرکٹ بورڈ کیساتھ کیا طے ہوا ہے؟ مصباح الحق نے ...
دورہ انگلینڈ کے بدلے میں انگلش کرکٹ بورڈ کیساتھ کیا طے ہوا ہے؟ مصباح الحق نے بتا دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے بدلے میں انگلش کرکٹ بورڈ سے کچھ طے نہیں ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی صحافیوں سے آن لائن گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مستقبل میں انگلینڈ کرکٹ بورڈ ہمارے لئے ضرور کچھ کرے لیکن فی الحال ہمارے دماغ میں ایسا کچھ نہیں ہے اور ہماری ٹیم انگلینڈ کا دورہ صرف کرکٹ کی بحالی کیلئے کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام کرکٹ بورڈز کیلئے اس وقت کرکٹ کا دوبارہ شروع ہونا بہت اہم ہے کیونکہ کرکٹ شروع ہوگی تو مالی مشکلات سے بھی بچا جاسکے گا۔ ہم چاہتے ہیں کہ انگلینڈ سمیت دیگر تمام کرکٹ ٹیمیں جلد پاکستان کا دورہ کریں، کورونا کے باعث اپنے کھلاڑیوں کا پاکستان میں کیمپ نہ لگنے سے نقصان ہوا۔

مصباح الحق نے کہا کہ پاکستان میں صورتحال خراب ہورہی ہے، اس لئے کھلاڑیوں کی صحت کو ترجیح دی ہے۔ سیریز سے چار ہفتے پہلے انگلینڈ آرہے ہیں، امید ہے تیاری کا بھرپورموقع مل جائے گا۔ دورہ انگلینڈ کے دوران تمام کھلاڑیوں کو بہت سخت محنت کی ضرورت ہوگی اور خاص طور پر لیگ سپنر یاسرشاہ کو کڑی محنت کرنا پڑے گی کیونکہ اگر کنڈیشنز سے جلد ہم آہنگ ہوگئے تو سیریز میں اچھا پرفارم کرسکتے ہیں۔

مزید :

کھیل -