رجنی کانت کے گھر بم کی اطلاع، قانون نافذ کرنے والے ادارے وہاں پہنچے تو آگے سے اداکار نے کیا حرکت کردی؟ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں

رجنی کانت کے گھر بم کی اطلاع، قانون نافذ کرنے والے ادارے وہاں پہنچے تو آگے ...
رجنی کانت کے گھر بم کی اطلاع، قانون نافذ کرنے والے ادارے وہاں پہنچے تو آگے سے اداکار نے کیا حرکت کردی؟ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں

  

چنائی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی ہند کی فلم انڈسٹری کے سب سے بڑے سپر سٹار رجنی کانت کے گھر بم کی اطلاع ملنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دوڑیں لگ گئیں لیکن جب ٹیمیں ان کے گھر پہنچیں تو کورونا کی وجہ سے انہوں نے اہلکاروں کو اندر آنے سے ہی روک دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق صبح ساڑھے 10 بجے چنائی کی ایمبولینس سروس پر کسی نے اطلاع دی کہ رجنی کانت کے گھر پر بم لگا دیے گئے ہیں، اتنی بات کرکے فون کرنے والے نے کال منقطع کردی۔

مشکوک ٹیلی فون کال موصول ہوتے ہی پولیس، ایمبولینس سروس اور بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں اور وہ فوری طور پر رجنی کانت کے گھر پہنچ گئے۔ سرکاری اہلکاروں کی جانب سے سپر سٹار کو بم سے متعلق ملنے والی معلومات کی اطلاع دی گئی لیکن انہوں نے اہلکاروں کو گھر کے اندر داخل ہونے سے روک دیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار کافی دیر تک رجنی کانت کے گھر کے باہر موجود رہے اور ان کی منتیں کرتے رہے لیکن سپر سٹار نے کورونا کی وجہ سے کسی بھی اہلکار کو گھر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔ بعد ازاں اہلکاروں نے اپنے سینئرز کو  صورتحال سے آگاہ کرنے کے بعد سکیورٹی گارڈز کیبن اور دیگر جگہوں پر چھان بین کرنے کے بعد واپسی کی راہ لی۔

مزید :

تفریح -