”جو روٹ کے علاوہ کسی انگلش کھلاڑی کا نام نہیں جانتا مگر اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ۔۔۔“ نسیم شاہ کی بات جان کر آپ کو بھی ہنسی آ جائے

”جو روٹ کے علاوہ کسی انگلش کھلاڑی کا نام نہیں جانتا مگر اتنا کہنا چاہتا ہوں ...
”جو روٹ کے علاوہ کسی انگلش کھلاڑی کا نام نہیں جانتا مگر اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ۔۔۔“ نسیم شاہ کی بات جان کر آپ کو بھی ہنسی آ جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز نوجوان فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ اگرچہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے نام بھی نہیں جانتے مگر وہ اس سیریز کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ اور اتنے ہی ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز اگست ستمبر میں کھیلی جائے گی جس کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کیا جا چکا ہے اور نسیم شاہ بھی اس کا حصہ ہیں جبکہ اس سکواڈ کی 28 جون کو انگلینڈ روانگی متوقع ہے تاہم اس کا باضابطہ اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔
ٹیلی کانفرنس کے ذریعے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ ”کوئی خاص انگلش بلے باز میرا ٹارگٹ نہیں حتیٰ کہ میں جو روٹ کے علاوہ کسی انگلش کھلاڑی کا نام بھی نہیں جانتا لیکن میں زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے کی کوشش کروں گا۔ یہ انگلینڈ کا میرا پہلا دورہ ہے لہٰذا میں اسے اپنی کارکردگی کے ذریعے یادگار بنانے کی بھرپور کوشش کروں گا۔“
انہوں نے کہا کہ ”ہمارے پاس ایسے تجربہ کار باﺅلرز موجود ہیں جو انگلش بیٹنگ لائن کی دھجیاں بکھیر سکتے ہیں لیکن جہاں تک میرا معاملہ ہے تو عمر سے کوئی فرق نہیں پڑا بلکہ جس سے فرق پڑے گا وہ میری باﺅلنگ ہے لہٰذا انگلش کھلاڑیوں کو چاہئے کہ وہ میرے بارے میں سنجیدگی سے سوچیں۔“

مزید :

کھیل -