لوگوں کی منفی باتوں کو اپنی طاقت کے طور پر استعمال کروں گا:شہروز سبزاوری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )اداکارشہروز سبزواری کا کہنا ہے کہ وہ لوگوں کی منفی باتوں کو اپنی طاقت کے طور پر استعمال کریں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شہروز سبزواری نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے محبت اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور منفی باتیں کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔اداکار نے لکھا کہ انہوں نے تمام باتیں غور سے پڑھی ہیں اور ان سب باتوں کو اب وہ اپنی طاقت کے طور پر استعمال کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس طاقت کا استعمال کرتے ہوئے وہ دن بہ دن بہتر سے بہتر بننے کی کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ اداکار نے ماڈل صدف کنول سے حال ہی میں شادی کی تھی، سابقہ اہلیہ سائرہ یوسف سے علیحدگی اختیار کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور پرستاروں ک جانب سے ان پر اہلیہ سے دھوکہ کرنے کا الزام بھی سامنے آیا تھا۔شہروز نے ان تمام سوشل میڈیا پیغامات کو دیکھتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا تھا جس میں انہوں نے ان تمام تر الزامات کو رد کیا تھا۔