افریقی ملک میں اتنا بڑا ہیرا مل گیا کہ دنیا میں دھوم مچ گئی
گابورون (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ کے ملک بوٹسوانا میں دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ہیرا دریافت ہوا ہے۔
بی بی سی کے مطابق بوٹسوانا دنیا میں ہیروں کی کان کنی کے حوالے سے پہلے نمبر پر ہے جہاں سے دو ہفتے قتل دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ہیرا دریافت ہوا ہے۔ اس ہیرے کا حجم 1098 قیراط ہے۔ اس ہیرے کی لمبائی 73 ملی میٹر، چوڑائی 52 ملی میٹر اور موٹائی 27 ملی میٹر ہے۔
خیال رہے کہ دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ہیرا 2015 میں بوٹسوانا سے ہی دریافت ہوا تھا جس کو 2017 میں 53 ملین ڈالر میں فروخت کیا گیا تھا۔ حجم کے اعتبار سے آج تک کا سب سے بڑا ہیرا سنہ 1905 میں جنوبی افریقہ سے ملا تھا۔