دہشت گردوں کی جائیدادیں نیلام کردی گئیں، نیلامی سے کتنی رقم حاصل ہوئی ؟ آپ بھی جانیں

دہشت گردوں کی جائیدادیں نیلام کردی گئیں، نیلامی سے کتنی رقم حاصل ہوئی ؟ آپ ...
دہشت گردوں کی جائیدادیں نیلام کردی گئیں، نیلامی سے کتنی رقم حاصل ہوئی ؟ آپ بھی جانیں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نے دہشت گردوں کی چھ جائیدادوں کی نیلامی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے ثنا اللّٰہ عباسی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ  دہشت گردوں کی چھ  جائیدادیں 46 لاکھ روپے میں نیلام کردی گئیں۔  منی لانڈرنگ کیس میں دہشت گردوں کی 48 جائیدادیں اور تین  کروڑ روپے قبضے  میں لیے گئے تھے۔باقی جائیدادوں کی نیلامی بھی جلد کردی جائے گی۔انسداد دہشت گردی ونگ نے جاسوسی کے الزامات پر 11 ملزمان کو گرفتار بھی  کیا۔

اس موقع پر ڈی جی ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی ونگ کی کارکردگی قابلِ تعریف ہے۔

مزید :

قومی -