کابینہ کی انرجی کمیٹی کا جلاس متبادل توانائی بورڈ اور پی پی آئی بی کے انضمام کی منظوری

  کابینہ کی انرجی کمیٹی کا جلاس متبادل توانائی بورڈ اور پی پی آئی بی کے ...

  

  اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت کابینہ کی انرجی کمیٹی  کے اجلاس میں متبادل توانائی بورڈ اور پی پی آئی بی کے انضمام کی اصولی منظوری دیدی گئی جبکہ  دونوں اداروں کے انضمام کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔ذرائع کے مطابق جمعرات کو  کابینہ کی انرجی کمیٹی کے  اجلاس میں حالیہ بجلی کی شارٹیج کی وجوہات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ  تربیلا اور ساہیوال کے پلانٹس سے پیداوار کم ہونے سے بجلی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔موسم گرما کی شدت بڑھنے اور صنعتی طلب میں اضافے سے بجلی کی طلب بھی بڑھی ہے۔اجلاس میں بجلی کے پیداواری یونٹس کی بند کرنے سے متعلق نظرثانی منصوبے کی بھی منظوری دی گئی۔  

منظوری

مزید :

صفحہ اول -