وفاق المدارس کے انتخابات مکمل، مولانا ڈاکٹر عبد الرزاق صدر منتخب

  وفاق المدارس کے انتخابات مکمل، مولانا ڈاکٹر عبد الرزاق صدر منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پشاور(سٹی رپورٹر)دینی مدارس کے سب  بڑے بورڈ وفاق المدارس کے انتخابات کا عمل مکمل۔مولانا ڈاکٹر عبد الرزاق اسکندر صدر جبکہ مولانا قاری محمدحنیف جالندھری ائندہ  پانچ سال کے لیے ناظم اعلیٰ مقرر ہوئے، دونوں کے نام  مفتی محمد تقی عثمانی نے پیش کی، جس کی حمایت مجلس شوری اور مجلس عمومی کے اراکین نے کیا۔ جمعیت علمائے اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمن کی خصوصی شرکت۔تفصیلات کے مطابق دینی مدارس کے سب سے بڑے بورڈ کا مجلس عمومی وشوری کے اہم اجلاسات دارالعلوم زکریا ترنول پنڈی میں ہوئے۔ اجلاس کا ایجنڈا ائندہ  پانچ سال کے لیے صدر اور ناظم اعلی کی تقرری اور دستوری ترامیم تھا۔مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد تقی عثمانی نے صدارت کے لیے مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر جبکہ ناظم اعلی کے لیے مولانا محمد حنیف جالندھری کانام پیش کیا تو اجلاس کے تمام شرکاء نے متفقہ طور طور دونوں ناموں کی منظوری دیدی۔ یوں  دونوں  بلامقابلہ پانچ سال کے لییصدر اور ناظم اعلی مقرر ہوئے۔ناظم اعلی مولانا محمد حنیف جالندھری نے اپنے خطاب کے دوران تمام علماء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے  کہا کہ میں چالیس سال سے وفاق المدارس کی خدمت میں مصروف ہوں۔ مدارس کی آزادی وحریت پر نہ سمجوتہ کیا ہے اور نہ کریں گے۔ مدارس دنیا کی سب سے بڑی این جی اوز ہیں۔ مفت میں شرح خواندگی میں اضافہ کررہے یں۔ مدارس بیرونی فنڈنگ سے نہیں بلکہ عوامی چندوں سے چلائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مدارس کی خود مختاری وآزادی یک نکاتی ایجینڈا ہے جسے ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا۔اس وقت وفاق المدارس کے ساتھ تیس ہزار سے زیادہ مدارس رجسٹرڈ ہیں۔ ہم نے رجسٹریشن سے انکار نہیں کیا ہے بلکہ حکومتی پالیسیاں رجسٹریشن میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمن بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ وفاق المدارس ہمارا گھر ہے۔ دینی مدارس کے تحفظ کے لیے چھتری ہے۔ ہم دینی مدارس کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔