پرینک کے نام پر لڑکیوں کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے ’ خان علی ‘ کے ساتھ اور کس کس کو گرفتار کر لیا گیا ؟ جانئے 

پرینک کے نام پر لڑکیوں کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے ’ خان علی ‘ کے ساتھ اور کس ...
پرینک کے نام پر لڑکیوں کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے ’ خان علی ‘ کے ساتھ اور کس کس کو گرفتار کر لیا گیا ؟ جانئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پرینک ویڈیوز کے نام پر سڑکوں اور پارکس میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے ” خان علی “ کو گوجرانوالہ پولیس نے حراست میں لے لیا ہے اور بتایا گیاہے کہ اس کے ساتھ کام کرنے والے ڈائریکٹر اور کیمرہ مین کو بھی گرفتار کیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی صدر گوجرانوالہ عبدالوہاب نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پولیس شکایت پر کام کرتی ہے ، ہمارے پاس سو موٹو ایکشن نہیں ہوتا ، جب درخواست آئی تو ہم نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کیا ، ہم مزید تفتیش بھی کر رہے ہیںکہ اس کاکام کرنے کا طریقہ کار کیا تھا ۔ ان کا کہناتھا کہ خان علی کو جج صاحب جو ٹھیک سمجھیں گے سزا دیں گے ، قانون کے مطابق کارروائی کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیو بطور ثبو ت کافی ہوتی ہے لیکن درخواست گزار بھی ہونا چاہیے ، جب ہمارے علم میں آیا تو ہم نے ایکشن لیا ہے ، اس کے ساتھ کام کرنے والے کیمرہ مین اور ڈائریکٹر کو بھی گرفتار کر لیا گیاہے ۔
یاد رہے کہ خان علی کی ویڈیوز کے باعث ٹویٹر پر کافی ہنگامہ برپا رہا جس کے پیش نظر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خان علی کو حراست میں لیا ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -