گزشتہ روز معافیاں مانگتے ہوئے ویڈیو بیان، صبح ہوتے ہی سب بدل گیا ، خان علی نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں حیران کن بات کہہ دی
لاہور (ڈیلی پاکستا ن آن لائن )گوجرانوالہ پولیس نے یوٹیوب پر پیسے کمانے کیلئے ویڈیوز میں خواتین سے بدتمیزی کرنے والے خان علی کو گرفتار کرتے ہوئے سلاخوں کے پیچھے پہنچا دیاہے تاہم اب خان علی نے مضحکہ خیز بیان دیتے ہوئے خود کو ’اثاثہ‘ قرار دیدیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق خان علی کی گزشتہ روز پولیس حراست میں معافی مانگتے ہوئے ویڈیو سامنے آئی جس سے لگاکہ وہ اپنے کیئے پر شرمندہ ہیں لیکن صبح ہوتے ہی جیسے سب بدل گیا اور انہوں نے اپنے اعمال کو درست قرار دینے کیلئے لمبی لمبی دلیلوں کے ساتھ وجوہات پیش کرنا شروع کر دی ہیں ۔ خان علی نے نجی ٹی وی ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آج تک کسی خاتون کے ساتھ بدتمیزی نہیں کی بلکہ لیڈیز ویڈیوز میں مجھے مارتی ہیں ، مجھے زیادہ مار پڑتی ہے ، زیادہ تر لوگ پیسے کمانے کیلئے یوٹیوب پر آتے ہیں ، میں پاکستان کا اثاثہ ہوں ، میں لوگوں کے چہروں پر خوشیاں لاتا ہوں ، میں اپنے دوسرے چینل پر لوگوں کے غم بانٹ رہاہوں ، میرے کچھ پرینک تھے جن میں ، میں نے پیغام دیا ، اگر آپ دیکھیں تو لڑکیوںنے مجھے مارا ہے ، میں نے لڑکیوں کو نہیں مارا۔