کورونا وائرس کی بھارتی قسم اب تک کتنے ممالک میں پہنچ چکی ہے؟ ڈبلیو ایچ او نے تصدیق کردی

کورونا وائرس کی بھارتی قسم اب تک کتنے ممالک میں پہنچ چکی ہے؟ ڈبلیو ایچ او نے ...
کورونا وائرس کی بھارتی قسم اب تک کتنے ممالک میں پہنچ چکی ہے؟ ڈبلیو ایچ او نے تصدیق کردی

  

جنیوا (ویب ڈیسک) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بتایا ہے کہ ناول کورونا وائرس کی بھارتی قسم یعنی ’’ڈیلٹا ویریئنٹ‘‘ اب تک 80 ممالک میں پھیل چکی ہے،کورونا وائرس کا ڈیلٹا ویریئنٹ جس تیزی سے پھیل رہا ہے، اسے دیکھتے ہوئے خطرہ ہے کہ اگر احتیاطی تدابیر جاری نہ رکھی گئیں تو یہ جلد ہی پوری دنیا میں پھیل سکتا ہے۔

 ڈبلیو ایچ او میں کووِڈ 19 سے متعلق تکنیکی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر ماریا وان کرخوف کا ایک انٹرویو گزشتہ روز ٹوئٹر پر شائع ہوا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ’’ڈیلٹا ویریئنٹ‘‘ سمیت، کورونا وائرس کی چار نئی اقسام، اصل کووِڈ 19 وائرس کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

واضح رہے کہ ناول کورونا وائرس کی بھارتی قسم، جسے ڈیلٹا ویریئنٹ کا نام دیا گیا ہے، پچھلے سال بھارت سے پھیلنا شروع ہوئی تھی۔ اسی قسم کو بھارت میں کورونا وائرس کی حالیہ اور تیسری لہر کی وجہ بھی قرار دیا جارہا ہے۔

مزید :

کورونا وائرس -