وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی کے حوالے سے بڑا اعلان ...
وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ اسلام آباد میں جرائم کا خاتمہ ہمارا مشن ہے، سارے ناکے ختم کر رہے ہیں، امن وامان ہوتوسرمایہ کاری آتی ہے،سیاحت کے شعبے میں ترقی کے خواہاں ہیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں ایگل سکواڈ روڈ مارچ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس کی تاریخ میں آج اہم دن ہے، اسلام آباد میں 150 جوانوں پر مشتمل ایگل سکواڈ شروع کر رہے ہیں، 20 کاروں کو ایگل سکواڈ کا حصہ بنائیں گے۔

ان کا کہناتھا کہ آئی جی پولیس کو کہتا ہوں کہ اسلام آباد کو منشیات سے پاک کیا جائے،ویزہ آن لائن کر دیا، ایک ہی روز میں پاسپورٹ کی سہولت میسر ہوگی۔تین دن میں جو کچھ ہو اس سے جمہوریت کو عزت نہیں ملی ہے،دیر آئے درست آئے پارلیمنٹ چل پڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سے جوڈو کراٹے نہیں کرانے وہ توپہلے ہی مری ہوئی ہے، اس میں دم نہیں رہا، اپوزیشن تو دسمبر میں حکومت ختم کرنے کا اعلان کرچکی تھی، وزیراعظم عمران خان کی حکومت پانچ سال پورے کرے گی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -