لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی، بحرین جانیوالے مسافر کے بیگز کی تلاشی کے فوری بعد حراست میں لے لیا گیا کیونکہ ۔ ۔ ۔
لاہور (ویب ڈیسک) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بحرین جانے والے مسافر کے قبضے سے ڈیڑھ کلو آئس برآمد ہوئی، جسے قبضے میں لے کر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز (اے ایس ایف) نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والے مسافر سے لاکھوں روپے مالیت کی آئس ہیروئن برآمد کرلی۔
اے ایس ایف حکام نے بتایا کہ عاقل وزیر نامی ملزم قومی ایئر لائن کے ذریعے بحرین جارہا تھا اور اس نے ہیروئن اپنے ٹرالی بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی، تاہم اے ایس ایف اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے قبضے سے تقریباً ڈیڑھ کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی، جس کی عالمی منڈی میں قیمت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے، ملزم کو مزید کارروائی کے لیے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔