شوہر نے اپنی بیوی کو شادی کے دو مہینے کے بعد ہی قتل کر دیا ، اس کاناجائز مطالبہ کیا تھا جو پورا نہیں ہوا؟ افسوسناک انکشاف
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں مزید جہیز کے تنازعے پر 29 سالہ شوہر نے اپنی 25 سالہ اہلیہ کو شادی کے محض دو ماہ کے بعد ہی مبینہ طور پر قتل کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق یہ انتہائی افسوسناک واقعہ دہلی کے علاقے ” میدان گڑھی “ میں پیش آیا ، پولیس کا کہناہے کہ ٹھیکیداری کے پیشے سے وابستہ کلدیپ رانا نے 26 اپریل کو خاتون سے شادی کی اور وہ دونوں دہلی آ گئے ، اس سے قبل وہ اتر کھنڈ میں خاتون کے گھر پر ہی رہ رہے تھے ، کلدیپ رانا اپنی اہلیہ سے ناراض تھا کیونکہ اس کے اہل خانہ نے پراپرٹی کے کاغذات نہیں دیئے تھے ، کلدیپ نے اس رات شراب پی رکھی تھی اور اہلیہ پر تشدد کیا بعدازاں خاتون کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
پولیس کا کہناتھا کہ مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیاہے اور کلدیپ رانا کو گرفتار بھی کر لیا گیاہے ، شوہر کی گردن پر ناخنوں کے نشانات بھی ملے ہیں ۔کلدیپ رانا نے پہلے ہی اپنے سسرال والوں سے بھاری مقدار میں جہیزلیا تھا اور وہ پراپرٹی میں سے بھی حصہ مانگ رہا تھا ۔