امریکہ سے مذاکرات اور تصادم، دونوں چیزوں کے لیے تیار ہیں، شمالی کوریا نے دوٹوک اعلان کردیا

امریکہ سے مذاکرات اور تصادم، دونوں چیزوں کے لیے تیار ہیں، شمالی کوریا نے ...
امریکہ سے مذاکرات اور تصادم، دونوں چیزوں کے لیے تیار ہیں، شمالی کوریا نے دوٹوک اعلان کردیا

  

پیانگ یانک (ویب ڈیسک) صدر شمالی کوریا کم جونگ آن کا کہنا ہے کہ  امریکہ سے مذاکرات اور تصادم، دونوں چیزوں کے لیے تیار ہیں تاہم شمالی کوریا کو بالخصوص اپنے ملک کے وقار کی حفاظت کے لیے امریکا سے تصادم کیلیے تیار رہنا چاہیے۔وہ  بائیڈن انتظامیہ کی پالیسیوں اور امریکہ سے تعلقات پر بات چیت کررہے تھے ۔ 

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا نے اس سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن کی پالیسوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور’دشمن پالیسی‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی صدر کا یہ کہنا کہ وہ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کو سفارتکاری یا سخت پابندیاں لگاکر ڈیل کرلیں گے، بہت بڑی بھول ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -