پہلے کون سا150 کی رفتار سے بولنگ کرتا تھا جو اب سپیڈ کم ہوگئی،تنقید ہونے پر محمد عباس پھٹ پڑے

پہلے کون سا150 کی رفتار سے بولنگ کرتا تھا جو اب سپیڈ کم ہوگئی،تنقید ہونے پر ...
پہلے کون سا150 کی رفتار سے بولنگ کرتا تھا جو اب سپیڈ کم ہوگئی،تنقید ہونے پر محمد عباس پھٹ پڑے

  

 لاہور (ویب ڈیسک)  فاسٹ بولر محمد عباس نے واضح کیا ہے کہ رفتار بڑھانے  سے زیادہ  میری ساری توجہ وکٹ حاصل کرنے پر ہوتی ہے، پہلے کون سا 150کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرتا تھا جو اب کہا جارہاہےکہ  سپیڈ کم ہوئی ہے، ہمیشہ 130 کے آس پاس بولنگ کرتا ہوں، جب وکٹیں مل رہی ہوتی ہیں تو باؤلر میں ایک انرجی آتی ہے اور پانچ چھ کلومیٹر رفتار میں اضافہ ہوجاتاہے، دس اوورز بعد بھی وکٹ نہ ملے تو پھرایساجسم تھکا تھکا لگنےلگتاہے۔

پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ انٹرویو میں محمد عباس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  کوشش ہوگی کہ جب بھی موقع ملے، پاکستان کے لیے بہترین کارکردگی دکھاؤں، سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے عباس نے  کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کو شاندار تجربہ قرار دیاہے۔

ان کا کہناہےکہ وکٹ حاصل کرنے کے لیے  سکلز کو مزید بہتر بنانے  کے ساتھ فٹنس میں بہتری کے لیے بھی کوشاں ہوں۔نیشنل ہائی کیمپ میں شامل دائیں ہاتھ کےپیسر نے  بتایا کہ انگلنیڈ سے واپسی پر ایک دم ٹھنڈے موسم سے لاہور کی گرمی میں  ایڈجسٹ ہونے میں کچھ وقت لگا، کاونٹی سےواپسی پر آرام نہیں کیا، سیدھا کیمپ  کو جوائن کیا۔ آگے بڑھنے میں  ٹریننگ کے ساتھ لیکچرز بھی اہمیت رکھتے ہیں۔

مزید :

کھیل -