چیئرپرسن چائلڈپروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا مدرسے میں مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والے طالب علم اور اس کے والدین سے رابطہ ، یقین دہانی کرادی

چیئرپرسن چائلڈپروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا مدرسے میں مبینہ زیادتی کا نشانہ ...
چیئرپرسن چائلڈپروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا مدرسے میں مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والے طالب علم اور اس کے والدین سے رابطہ ، یقین دہانی کرادی

  

لاہور (ویب ڈیسک) چیئرپرسن چائلڈپروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے مدرسے میں استاد کے ہاتھوں مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والے طالب علم اور اس کے والدین سے رابطہ کرلیا اور کہا ہے کہ  طالبعلم سے بدفعلی افسوسناک ہے، طالبعلم کو مکمل انصاف اور قانونی معاونت فراہم کی جائےگی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر مدرسے میں استاد کی طالبعلم سے زیادتی کی ویڈیو سوشل پر وائرل ہوئی تھی۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد طالب علم صابر شاہ نے الزام عائد کیا کہ مفتی عزیز الرحمان کے بیٹے بلیک میل کر رہے ہیں اور جان سے مارنے کی دھمکی بھی دے رہے ہیں، اگر انصاف نہ ملا خود کشی کر لوں گا۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -