شہباز شریف کا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط، اہم مطالبہ کردیا

شہباز شریف کا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط، اہم مطالبہ کردیا
شہباز شریف کا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط، اہم مطالبہ کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستا ن مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھ کر میڈیاکوپارلیمنٹ تک رسائی د ینے اورحائل رکاوٹیںدورکرنے کا مطالبہ کردیا۔

نجی ٹی و ی سما نیوز کے مطابق شہبازشریف کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ عالمی وباءکورونا وائرس کی تیسری لہر کے بعد پارلیمنٹ مکمل طر ح فعال ہو چکی ہے ، حکومت نے میڈ یا کو اپوزیشن کی کوریج سے روک رکھا ہے، اپوزیشن کو میڈپا پر مساوی کوریج کے حق سے محروم کیا جا رہا ہے،تمام میڈیاکو کسی پابندی اور رکاوٹ کے بغیر پارلیمنٹ تک رسائی دی جائے تا کہ اپوزیشن کی آواز مساوی طور پر عوام تک پہنچ سکے۔

شہباز شریف کی جانب سے ان کی قومی اسمبلی میں کی جانے والی اڑھائی گھنٹے کی تقریر کو سرکاری و نجی چینل پر نشر نہ کئے جانے پر تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔

مزید :

قومی -سیاست -علاقائی -اسلام آباد -