ویوو  نے دراز موبائل ویک 2021پر حیران کن آفرز متعارف کروادیں

ویوو  نے دراز موبائل ویک 2021پر حیران کن آفرز متعارف کروادیں
ویوو  نے دراز موبائل ویک 2021پر حیران کن آفرز متعارف کروادیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پروموشنل ریلیز) ویوو  نےDaraz.pkکے ساتھ اشتراک سے اپنے صارفین کے لیے دراز موبائل ویک 2021پر حیران کن آفرز متعارف کروادیں ۔ 16جون 2021سے شروع ہونے والے اس ہفتہ میں صارفین موبائل فونز کی ورچوئل دنیا سے ویوو کے پسندیدہ سمارٹ فونز خصوصی تحائف کے ساتھ حاصل کرسکتے ہیں۔

 کسٹمر سینٹرک برانڈ ہونے کی حیثیت سے ، ویوو  نے ہمیشہ اپنے صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہو ئے ان کی خو شی کا خیال رکھا ہے اور اس مرتبہ اپنے صارفین کو خوشگوار سرپرائز دینے کے لیےدراز ڈاٹ پی کے کے ساتھ اشتراک سے ویوو دراز موبائل ویک 2021 پر شاندار ڈیلز  لے آیا ہے۔
دراز مو بائل ویک 2021 کا برانڈ پارٹنر بن کر  ویوو اپنے معروف سمارٹ فون ماڈلز کی فروخت پر کیو سی وائے کے اریجنل ایئر بڈز اور ویوو برانڈڈ ٹمپریچر بوٹل جیسے معیاری تحائف دے رہا ہے ۔مزید برآں ویوو کو پسند کرنے والے کسٹمرز اس ویک کے دوران دراز پر ویوو کے فلیگ شپ سٹور سے میگا ڈیل باسکٹ کے ذریعے اس کی جدید اور ٹرینڈی ڈیوائسز حیران کن قیمت پر حاصل کرسکتے ہیں۔ 
اس کے علاوہ کسٹمرز کو بذریعہ قرعہ اندازی ویوو کا مشہور زمانہ Y20 سمارٹ فون جیتنے کا موقع بھی مل رہا ہے۔ اس قرعہ اندازی میں شامل ہو نے کے لیے کسٹمرز کو’’مشن پوسیبل ‘‘ میں حصہ لینا ہو گا یا Daraz.pk  پر ’’1 Rupee گیم ‘‘ کھیلنا ہوگی ۔ 
دراز مو بائل ویک 16جون 2021سے 23جون 2021تک جاری رہے گا اور یہاں ویوو کے سمارٹ فونز کی مکمل رینج اور معروف ترین ماڈلز اعلیٰ معیار کے تحائف کے ساتھ دستیا ب ہیں ۔ علاوہ ازیں کسٹمرز ویوو کے فلیگ شپ سٹور سے سمارٹ فونز کی خریداری پر ادائیگی کے محفوظ طریقوں کے ساتھ ملک بھر میں تیز ترین اور مفت ڈلیوری کی سہولت بھی حاصل کر سکتے ہیں ۔
ان شاندار ڈیلز کے لیے ابھی Daraz.pkپر ویوو کا فلیگ شپ سٹور وزٹ کریں :    https://www.daraz.pk/shop/vivo