شہباز شریف نے انتخابی اصلاحات کے مسئلے پر چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا

شہباز شریف نے انتخابی اصلاحات کے مسئلے پر چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا
شہباز شریف نے انتخابی اصلاحات کے مسئلے پر چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے انتخابی اصلاحات کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو خط لکھ دیا۔ خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اپوزیشن جماعتوں کو مشاورت کے لیے بلائے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق شہباز شریف کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ حکومت انتخابی اصلاحاتی ایجنڈ مسلط کر کے آئندہ انتخابات متنازعہ بنا رہی ہے،حکومت کی انتخابی اصلاحات آئین سے متصادم ہیں اور متعلقہ فریقین سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔الیکشن کمیشن نے حالیہ الیکشن بلز پر خود بھی سنگین تشویش کا اظہار کیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کے لیے اصلاحات ضروری ہیں،انتخابی اصلاحات پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے ،قومی اسمبلی میں ان الیکشن بلز کو بلڈوز کرکے منظور کرایا گیا ہے،متفقہ پلان کو پارلیمنٹ میں منظوری کے لیے پیش کیاجاسکتا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -