شفاف انتخابات کے لئے کیا چیز ناگزیر ہے؟وزیر مملکت فرخ حبیب نے بتادیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا ہے شفاف انتخابات کیلئے الیکٹرونک ووٹنگ سسٹم ضروری ہے ورنہ دھاندلی کا راستہ نہیں روکنا ناممکن ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ کسی ملک میں جمہوریت کی بنیاد ہی شفاف انتخابات ہوتے ہیں، ہرالیکشن کے بعد شورہوتاہے کہ دھاندلی ہوگئی،وزیراعظم عمران خان اس کاخاتمہ چاہتے ہیں،انتخابی اصلاحات کے حوالے سےبل ڈھائی سال سے پڑے تھے مگر اپوزیشن نے دلچسپی ظاہر نہیں کی۔
ا ن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن والے بغل میں چھری رکھتے ہیں اورمنہ پرمیٹھے ہوتے ہیں، انہیں قانون سازی میں دلچسپی نہیں،ان کی ساری توجہ بدعنوانی کے کیسز میں کلین چٹ حاصل کرنے پرہے، اپوزیشن کارویہ عدم تعاون کاہے، قومی سلامتی بل پریہ ذاتی سلامتی کا 34شقوں پرمشتمل بل لے آئے۔
انہوں نے کہا کہ جو میثاق جمہوریت پر بدنیت ہوئے ان کی نیت انتخابی اصلاحات پر کیسے صاف ہو سکتی ہے۔