ایم کیو ایم نے وزارتوں کی خاطر مردم شماری کے معاملے پر سودا کیا، ناصر شاہ کا بڑا لزام

ایم کیو ایم نے وزارتوں کی خاطر مردم شماری کے معاملے پر سودا کیا، ناصر شاہ کا ...
ایم کیو ایم نے وزارتوں کی خاطر مردم شماری کے معاملے پر سودا کیا، ناصر شاہ کا بڑا لزام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرا طلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) نے دو وفاقی وزاتیں حاصل کرکے مردم شماری کے معاملے پر سودا کرلیا۔ ناصر شاہ نے وفاقی وزرا سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ اگر کراچی کا اتنا درد ہے ، تو اس کا ثبوت دیں اور وزارتوں سے استعفیٰ دیں۔
تفصیلات کے مطابق ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ مردم شماری پر پاکستان پیپلز پارٹی کا موقف واضح ہے،ایم کیو ایم ہر معاملے میں لسانیت کو بیچ میں لے آتی ہے،قائد سے ترک تعلق کے بعد ان کی سوچ سے بھی علیحدگی اختیار کریں،اردو بولنے والوں کے نام پر اپنی جیبیں بھرنے والوں کو لوگ مسترد کر چکے ہیں۔
دوسری جانب سے وزیر آبپاشی سندھ سہیل انور سیا ل نے کہا ہے کہ پانی کے معاملے پرصوبوں سے کوئی شکایت نہیں ارسا زیادتی کر رہا ہے ،گڈو بیراج تک ہی پانی نہیں پہنچ رہا تو آگے چوری کیسے ہوگا ؟ 
ان کا کہنا تھا کہ نہروں کی پشتوں کی مضبوطی کے لیے 10 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں،ڈیم فلیٹ لینڈ پر نہیں بن سکتے ہم جائزہ لے رہے ہیں کہ سندھ میں کہاں بن سکتے ہیں۔