طالب علم سے زیادتی کا واقعہ ، پولیس کا مفتی عزیز الرحمن کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپہ 

طالب علم سے زیادتی کا واقعہ ، پولیس کا مفتی عزیز الرحمن کو گرفتار کرنے کیلئے ...
طالب علم سے زیادتی کا واقعہ ، پولیس کا مفتی عزیز الرحمن کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپہ 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور میں مدرسے کے طالب علم سے زیادتی کے واقعے میں ملوث مفتی عزیز الرحمٰن کی گرفتاری کے لیے پولیس نے ٹاو¿ن شپ میں چھاپہ مارا تاہم کامیابی نہ ملی۔

پولیس کے مطابق ملزم مفتی عزیز الرحمٰن کی گرفتاری کے لیے ٹاو¿ن شپ کے مدرسے میں چھاپہ مارا گیا لیکن ملزم اپنے بیٹوں سمیت فرار ہو چکا تھا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم اکثر اس مدرسے میں ٹھہرتا تھا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز مدرسے میں استاد کی طالبعلم سے مبینہ زیادتی کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھی۔مدرسے کے طالبعلم سے مبینہ زیادتی کے ملزم مفتی عزیز الرحمان کا بیان بھی سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ ویڈیو ڈھائی تین سال پرانی ہے اور طالبعلم صابر شاہ کو میرے خلاف استعمال کیا گیا ہے۔مفتی عزیز الرحمان کا کہنا تھاکہ حلفیہ کہتا ہوں میں نے ہوش و حواس میں ایسا کوئی فعل نہیں کیا، مجھے نشہ آور چیز پلائی گئی، میں ہوش و حواس میں نہیں تھا۔مفتی عزیز نے دعویٰ کیا ہے کہ کیس کا مرکزی کردار صابر شاہ فرار ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -