بلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن نے تالہ بندی کردی

بلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن نے تالہ بندی کردی
بلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن نے تالہ بندی کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن اراکین نے ایوان کے چاروں گیٹ تالے لگا کر بند کردیئے۔ پولیس حکام بھی تالے کھلوانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس تاحال شروع نہ ہوسکا، اجلاس کا انعقاد چار بجے ہونا تھا۔ اجلاس میں تاخیر کی وجہ یہ سامنے آئی ہے کہ اپوزیشن اراکین کا اسمبلی کے اندر اور باہر احتجاج جاری ہے اور اراکین نے اسمبلی کے مین گیٹ پر احتجاجی کیمپ لگا کر دھر نا دے رکھا ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے ایوان کے گیٹ کو کھلوانے کی کوشش کی گئی ہے جس کے نتیجے میں اراکین اور پولیس والوں کے درمیان سخت تلخ کلامی بھی سامنے آئی ہے جس کے بعد ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مظاہرین سے مذاکرات کے لئے پہنچ گئے۔