قتل کے ملزم کی رہائی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ، پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا

قتل کے ملزم کی رہائی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ، پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا
قتل کے ملزم کی رہائی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ، پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا
سورس: Wikimedia Commons

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قتل کے مقدمے میں رہائی پانے والے ملزم کو پولیس نے ہوائی فائرنگ کے جرم میں گرفتار کرلیا۔

سپریٹنڈنٹ پولیس (ایس پی ) حسن جہانگیر کے مطابق ملزم شہزاد کو قتل کے مقدمے میں رہائی ملی تھی۔ ملزم نے جیل سے باہر آتے ہی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرکے علاقے میں خوف و ہراس پھیلادیا۔ ہوائی فائرنگ پر پولیس نے ملزم کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے اسے دوبارہ گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحے کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -