بلوچستان اسمبلی کی تالہ بندی، پولیس نے گیٹ میں بکتر بند گاڑی دے ماری، کتنے ارکان زخمی ہوگئے؟
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان اسمبلی کا گیٹ کھلوانے کی کوشش کے دوران اپوزیشن کے دو ارکان زخمی ہوگئے،زخمیوں میں بابورحیم اور عبدالواحد صدیقی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں اپوزیشن نے حکومت کو نئے مالی سال کا بجٹ پیش کرنے سے روکنے کے لیے اسمبلی ہاؤس کو تالے لگادئیے۔اپوزیشن کا کہنا تھا کہ جب تک ہمارے مطالبات نہیں مانے جاتے ہم بجٹ پیش نہیں ہونے دیں گے۔ صورتحال پر قابو پانے اور اسمبلی کے دروازے کھلوانے کے لیے انتظامیہ نے پولیس طلب کرلی۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس کی بکتر بند گاڑی نے ٹکر مار کر اسمبلی کا دروازہ توڑ دیا۔ بکتر بند کی زد میں آکر اپوزیشن کے دو ارکان اسمبلی بھی زخمی ہوگئے۔اس موقع پر اپوزیشن ارکان اور ان کے کارکنوں کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں کافی ہنگامہ آرائی ہوئی اور کشیدگی پھیل گئی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔
بلوچستان اسمبلی کے باہر اراکین اسمبلی کا احتجاج، پولیس کی آنسو گیس کی شیلنگ. pic.twitter.com/NbfnECSbN2
— Hoorain Pervaiz ???????? (@HoorainPervaiz) June 18, 2021