آٹا پیسنے والی چکی کی آواز پر جھگڑا، ملزم کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک دو خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )شفیق آباد کے علاقہ میں ملزم نے آٹا پیسنے والی چکی کی آواز پر جھگڑا کرنے کے بعد فائرنگ کردی جس سے ایک شخص ہلاک جبکہ دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ واقعہ آٹا چکی مشین کی آواز کے شور ہونے پر پیش آیا۔ملزم شفاقت کی فائرنگ سے دو خواتین خورشید بی بی ،سعدیہ اور عثمان زخمی ہوئے جبکہ حافظ عمر نامی نوجوان موقع پر ہی چل بسا۔فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور مقتول کی نعش کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کے گھر پر چھاپہ مار کر اسلحہ برآمد کرلیاگیا ہے جبکہ اسکی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔