اسلام آباد کے مشہور شاپنگ مال ’سینٹورس‘میں300روپے داخلہ فیس راولپنڈی کے لڑکوں کی وجہ سے رکھی گئی ، حیران کن بات سامنے آگئی 

اسلام آباد کے مشہور شاپنگ مال ’سینٹورس‘میں300روپے داخلہ فیس راولپنڈی کے ...
اسلام آباد کے مشہور شاپنگ مال ’سینٹورس‘میں300روپے داخلہ فیس راولپنڈی کے لڑکوں کی وجہ سے رکھی گئی ، حیران کن بات سامنے آگئی 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع مشہور شاپنگ سنٹر’سینٹورس مال‘میں داخلے کی فیس 300روپے مقرر ہے ،یہ داخلہ فیس صرف لڑکوں سے وصول کی جاتی ہے ۔سوشل میڈیا پر کراچی کے بلاگر عامر سومرو کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ اسلام آباد کے سب سے بڑے شاپنگ مال ’سینٹورس‘ میں داخلے کے لیے  300 روپے کا ٹکٹ دکھا رہے ہیں۔اس حوالے سے ’سینٹورس مال‘ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیملیز اور خواتین کو محفوظ ماحول دینے کے لیے یہ فیس عائد کی گئی ہے ۔اس حوالے سے راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے لڑکے کا کہنا ہے کہ اس فیس سے ’پنڈی بوائز ‘کو خاص طور پر ٹارگٹ کیا جاتا ہے ،اگر ہم کوئی غیر قانونی حرکت کرتے تو پھر یہ فیس لینا شاپنگ مال کا حق تھا ۔اس کا کہنا تھا کہ اگر لڑکوں سے یہ فیس لی جا رہی ہے تو لڑکیوں سے بھی یہ فیس وصول کی جانی چاہیے ۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -