وزیراعلیٰ عثمان بزدار نےپارلیمنٹ میں اپوزیشن کی تقریروں کو وقت کا ضیاع قرار دے دیا 

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نےپارلیمنٹ میں اپوزیشن کی تقریروں کو وقت کا ضیاع قرار ...
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نےپارلیمنٹ میں اپوزیشن کی تقریروں کو وقت کا ضیاع قرار دے دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نےکہاہےکہ بے مقصد اور بے سمت تقریروں سے قوم کی خدمت نہیں ہوتی،پارلیمنٹ میں رام کہانی سناکر قوم کا قیمتی وقت ضائع کیاگیا، قوم کو کچھ پتہ نہیں چلا کہ یہ بجٹ پر بحث کا آغاز تھا یا خود نمائی کی جھوٹی داستان؟نام نہاد لیڈرآج بھی وہی بھاشن دے رہے ہیں جو وہ پہلے دیتے آئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بہترین اورعوام دوست بجٹ پر اپوزیشن کی مایوسی اوربے بسی سب کے سامنے عیاں تھی،عوام کی خدمت کیلئے تقریریں یا بھاشن نہیں بلکہ عوام کے ساتھ کھڑا ہونا پڑتا ہے،خودنمائی اور خودستائش میں مبتلا بے ربط تقریریں کرنے کے سوا کچھ نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ خلوص نیت سے عوا م کی خدمت کر رہے ہیں اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ،ہماری سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے،خدمت خلق ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے اور عوامی خدمت کے ایجنڈے کو آگےبڑھارہےہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نےکہاکہ ذاتی اَنااو رضد کی سیاست نےاپوزیشن ٹولےکی منفی سیاست کوبکھیرکررکھ دیاہے،اپوزیشن والے ہر روز بیانات بدلنے کا ورلڈریکارڈ قائم کرتے ہیں،پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد ختم ہوچکاہے۔