وزیراعظم کا داسو ڈیم کا دورہ ، اہم اعلان کردیا
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مہنگی بجلی ہرطرف منہگائی لے کر آتی ہے، سستی بجلی سے سب سے زیادہ فائدہ انڈسٹری کو ہوگا۔
داسو ڈیم کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کہنا تھا کہ داسو ڈیم سے ملک کو سستی بجلی ملے گی، ہمیں بہت پہلے یہ کام کرنا چاہئے تھا۔ داسو ڈیم کی تعمیر میں پاکستانی اور غیرملکی ورکرز کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ ٹنل میں کام کرنا بہت مشکل ہے، یہاں کام کرنے والے تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، 50 سال پہلے بجلی سستی تھی، انڈسٹری تیزی سے اوپر جارہی تھی۔
واضح رہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع اپر کوہستان میں داسو ڈیم کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔اپر کوہستان میں شاہراہِ قراقرم کے کنارے بننے والے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر کا کام اپریل 2026 میں مکمل ہونے کی توقع ہے، ڈیم کی تعمیر سے 4 ہزار 320 میگا واٹ سستی پن بجلی پیدا ہو گی۔