اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن، بڑی خبر آگئی

اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن، بڑی خبر آگئی
اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن، بڑی خبر آگئی
سورس: File

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبہ پنجاب میں اسلحہ لائسنسوں کی کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن کا عمل روک دیا گیا۔

نجی ٹی وی سٹی 42 کے مطابق محکمہ داخلہ کی جانب سے اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبے بھر میں 15 لاکھ میں سے 10 لاکھ لائسنسز کمپیوٹرائزڈ کیے جاچکے ہیں جن سے حکومت کو ایک ارب روپے کی آمدن ہوئی۔

پنجاب میں پانچ لاکھ اسلحہ لائسنسوں کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل باقی ہے جس کے باعث شہریوں نے رجسٹریشن کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -