آئی جی پنجاب نے ایس ایس پی آپریشن لاہور سمیت 18 افسران کے تقرر تبادلے کردئیے

آئی جی پنجاب نے ایس ایس پی آپریشن لاہور سمیت 18 افسران کے تقرر تبادلے کردئیے
آئی جی پنجاب نے ایس ایس پی آپریشن لاہور سمیت 18 افسران کے تقرر تبادلے کردئیے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب انعام غنی نے ایس ایس پی آپریشنز لاہور احسن سیف اللہ  سمیت 18 افسروں کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کردیئے۔

  آئی جی پنجاب انعام غنی نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز احسن سیف اللہ کوتبدیل کرکے ڈی پی او شیخوپورہ تعینات،سید ندیم عباس کو ایس ایس پی آپریشن لاہور،شائستہ ندیم کو ایس ایس پی انٹرنل اکاونٹیبلٹی برانچ، کیپٹن(ر)علی بن طارق کو ایڈیشنل ایس پی انویسٹی گیشن  سول لائن لاہور، رفعت حیدر بخاری کو ایس پی انویسٹی گیشن قصور، شازیہ سرور کو ایس پی ٹیکنیکل ، زوہیب نصراللہ رانجھا کو ایڈیشنل ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن ، عاصم افتخار کمبوہ کو ایڈیشنل ایس پی انویسٹی گیشن سٹی ڈویژن لاہور ،ڈی ایس پی محمد قاسم ایڈی آئی جی سکیورٹی ڈویژن لاہور، عبدالستار ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ون فیصل آباد، صابر سیال اور محمد اکرم کی خدمات ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، محمد اسحاق سیال کی خدمات ڈی آئی جی ٹریفک، عبدالرحمان کی خدمات کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری کے سپرد کردی گئی ہیں، آصف علی شاہ ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم ٹوبہ ٹیک سنگھ اور خان زمان کو ڈی ایس پی سکیورٹی راولپنڈی تعینات کر دیا گیا۔

مزید :

قومی -