یورو کپ دیکھنے جانے والے پاکستانیوں کو روس میں روک لیا گیا، دفتر خارجہ کا ردعمل بھی سامنے آگیا

یورو کپ دیکھنے جانے والے پاکستانیوں کو روس میں روک لیا گیا، دفتر خارجہ کا ...
یورو کپ دیکھنے جانے والے پاکستانیوں کو روس میں روک لیا گیا، دفتر خارجہ کا ردعمل بھی سامنے آگیا

  

ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن )یورو کپ دیکھنے جانے والے 15پاکستانیوں کو روس میں روک لیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق روسی حکام نے یورو کپ دیکھنے جانے والے متعدد پاکستانیوں کو ایئر پورٹ پر ہی روک لیا ،پاکستانی شہریوں کو  جعلی فین آئی ڈی کے شبے میں روکا گیا ہے۔روکے گئے 15 پاکستانیوں میں سے چار کو ڈی پورٹ کردیا گیا ہے ،دیگر افراد کے حوالے سے معلوم ہوا ہےکہ وہ اوریجنل فین آئی ڈی پر یورو کپ دیکھنے کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے واقعہ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانیوں کو پیش آنے والے مسئلے سےآگاہ ہیں۔ پاکستانی سفارت خانے کے حکام روسی ہم منصب سے رابطے میں ہیں، اسلام آباد میں بھی وزرات خارجہ نے روسی سفارت خانے سے یہ معاملہ اٹھایا ہے۔جلد ہی پاکستانیوں کو ایئرپورٹ پر روکے جانے کے معاملے کو جلد خوش اسلوبی سے حل کر لیا جائے گا۔

مزید :

قومی -