پی پی 38 ضمنی انتخاب، پاکستان تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا لگ گیا

پی پی 38 ضمنی انتخاب، پاکستان تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا لگ گیا
پی پی 38 ضمنی انتخاب، پاکستان تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا لگ گیا

  

سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن )پی پی 38 سیالکوٹ ضمنی الیکشن میں  پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کے امیدوار قیصر اقبال بریار کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن نے  مسترد کر دیئے ہیں۔

دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار قیصراقبال بریار برطانیہ کی شہریت کے حامل نکلے۔ قیصر بریار کے خلاف چودھری بشارت کاہلوں ایڈووکیٹ نے ریٹرننگ آفیسر کے سامنے دلائل دیئے۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ آئین کے آرٹیکل 62 کے تحت قیصر اقبال بریار الیکشن میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق کاغذات نامزدگی داخل ہونے سے قبل غیر ملکی شہریت منسوخی کا پراسس مکمل ہونا ضروری ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق غیر ملکی شہریت منسوخ کرنے کی درخواست دینا کافی نہیں۔

واضح رہے کہ پی پی 38 میں ضمنی الیکشن 28 جولائی کو شیڈول ہیں۔یہ سیٹ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔

مزید :

قومی -