ننکانہ صاحب میں اغواءکے بعد بچی کے قتل کا واقعہ ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے متاثرہ خاندان کو بڑی یقین دہانی کرا دی

ننکانہ صاحب میں اغواءکے بعد بچی کے قتل کا واقعہ ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ...
ننکانہ صاحب میں اغواءکے بعد بچی کے قتل کا واقعہ ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے متاثرہ خاندان کو بڑی یقین دہانی کرا دی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ننکانہ صاحب کے تھانہ بڑا گھر کی حدود میں اغواءکے بعد بچی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور متاثرہ خاندان کو مکمل انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ملزمان کی فی الفور گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ واقعہ میں ملوت ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے،اس واقعہ میں ملوث ملزمان قانون کے تحت سخت سزا کے حقدار ہیں۔ متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یاد رہے کہ ننکانہ صاحب چک نمبر تین میں سات سالہ معصوم غلام فاطمہ کو مبینہ زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کر دیا گیا تھا ،معصوم بچی کی لاش  گاؤں کے باہر کھیتوں سے مل گئی تھی ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -