پبلک پارک میں انتہائی شرمناک حرکتیں کرتے جوڑے کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا

پبلک پارک میں انتہائی شرمناک حرکتیں کرتے جوڑے کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا
پبلک پارک میں انتہائی شرمناک حرکتیں کرتے جوڑے کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا
سورس: wamu

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی شہر مانچسٹر کے ایک پارک میں رنگ رلیاں مناتا ایک جوڑ ارنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ مرد اور عورت ’سنی برو پارک‘ میں مکمل برہنہ حالت میں ایک درخت کے نیچے غیراخلاقی حرکات میں مصروف تھے کہ اپنے کتے کو پارک میں ٹہلانے لائی ایک خاتون نے انہیں دیکھ لیا اور اپنے فون سے ان کی تصویر بنا کر فیس بک پر پوسٹ کر دی۔
رپورٹ کے مطابق یہ مرد اور عورت کئی گھنٹے تک پارک میں موجود رہے اور مختلف جگہوں پر شرمناک حرکات کرتے رہے۔ سہ پہر 2بجے کے قریب انہیں بچوں کے پلے گراؤنڈ کے قریب برہنہ حالت میں دیکھا گیا اور اس وقت اپنے بچوں کے ساتھ پارک آئی کچھ خواتین نے انہیں اس حالت میں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ ان دونوں کی عمریں 30کی دہائی میں بتائی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -