کینیڈا میں پہلی مرتبہ سپریم کورٹ کے لیے مسلمان جج کو نامزد کردیا گیا

کینیڈا میں پہلی مرتبہ سپریم کورٹ کے لیے مسلمان جج کو نامزد کردیا گیا
کینیڈا میں پہلی مرتبہ سپریم کورٹ کے لیے مسلمان جج کو نامزد کردیا گیا

  

ٹورنٹو (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے سپریم کورٹ کے لیے پہلے مسلمان جج کو نامزد کردیا ہے۔

افریقی ملک کینیا سے تعلق رکھنے والے محمود جمال اس سےپہلے انٹاریو کی کورٹ آف اپیل میں تعینات تھے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر خبر شیئر کرتے ہوئے کینیڈین وزیر اعظم نے کہا کہ جسٹس محمود جمال ملک کی اعلیٰ عدلیہ کے لیے ایک اثاثہ ثابت ہونگے۔

افریقی ملک کینیا میں پیدا ہونے والے محمود جمال کے آباؤ اجداد بر صغیر سے کینیا منتقل ہوگئے تھے۔

مزید :

بین الاقوامی -