آٹاپیسنے والی چکی کی آواز کے جھگڑے پر فائرنگ سے ایک شخص کی ہلاکت اور تین افراد کے زخمی ہونے کا واقعہ، سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی

آٹاپیسنے والی چکی کی آواز کے جھگڑے پر فائرنگ سے ایک شخص کی ہلاکت اور تین ...
آٹاپیسنے والی چکی کی آواز کے جھگڑے پر فائرنگ سے ایک شخص کی ہلاکت اور تین افراد کے زخمی ہونے کا واقعہ، سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن  لائن )آٹاپیسنے والی چکی کی آواز کے جھگڑے پر فائرنگ سے ایک شخص کی ہلاکت اور تین افراد کے زخمی ہونے کے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔
فوٹیج میں ایک شخص کو چکی پر موجود دو افراد سے جھگڑا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے،جس کے بعد وہ وہ پستول سے فائرنگ کردیتا ہے ،اس دوران خواتین اس روکنے کے لیے آگے بڑھتی ہیں تو ملزم ان پر بھی فائرنگ کردیتا ہے اور فرار ہوجاتاہے۔شفیق آباد کےعلاقہ میں ملزم نے آٹا پیسنے والی چکی کی آواز  پر جھگڑا کرنے کے بعد فائرنگ کردی جس سے ایک شخص ہلاک جبکہ دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے تھے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ آٹا چکی مشین کی آواز کے شور ہونے پر پیش آیا۔ملزم  شفاقت  کی فائرنگ سے دو خواتین خورشید بی بی ،سعدیہ اور عثمان  زخمی  ہوئے جبکہ حافظ عمر نامی نوجوان موقع پر ہی چل بسا۔فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور مقتول کی نعش کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کے گھر پر چھاپہ مار کر اسلحہ برآمد کرلیاگیا ہے جبکہ اسکی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

مزید :

قومی -