کارکن بچے سے زیادتی کرتے ہوئے  پکڑا گیا تو پی ٹی آئی کے ایم پی اے نے کیا کِیا؟

کارکن بچے سے زیادتی کرتے ہوئے  پکڑا گیا تو پی ٹی آئی کے ایم پی اے نے کیا کِیا؟
کارکن بچے سے زیادتی کرتے ہوئے  پکڑا گیا تو پی ٹی آئی کے ایم پی اے نے کیا کِیا؟
سورس: Twitter

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا ایک کارکن بچے سے زیادتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تو پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی نے اسے خود پولیس کے حوالے کیا۔

کراچی کے علاقے قیوم آباد میں پی ٹی آئی کارکن عبداللہ سیال کو ایک 15 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کرتے ہوئے علاقہ مکینوں نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ اس کے بعد اس کی خوب درگت بنائی۔ ملزم کے بارے میں یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ وہ عادی مجرم ہے اور بچوں سے زیادتی کی ویڈیوز بھی بناتا ہے۔

ملزم کے بارے میں جب پی ٹٰی آئی ایم پی اے راجہ اظہر کو پتہ چلا تو وہ خود اسے پکڑ کر ڈیفنس تھانے لے کر گئے اور اسے پولیس کے حوالے کیا۔ اس کے علاوہ ملزم کی پارٹی رکنیت بھی معطل کردی گئی۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -سندھ -کراچی -