آن لائن گیم کھیلنے سے منع کرنے پر گھر سے بھاگنے والے لڑکے کو موٹروے پولیس نے اہل خانہ سے ملوادیا

آن لائن گیم کھیلنے سے منع کرنے پر گھر سے بھاگنے والے لڑکے کو موٹروے پولیس نے ...
آن لائن گیم کھیلنے سے منع کرنے پر گھر سے بھاگنے والے لڑکے کو موٹروے پولیس نے اہل خانہ سے ملوادیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) آن لائن  گیم کھیلنے سے منع کرنے پر گھر سے بھاگنے والے لڑکے کو موٹروے پولیس ایم فور  نے اہل خانہ سے ملوادیا۔

ترجمان موٹروے پولیس عمران احمد کے مطابق  بچے کو اہل خانہ نے پب جی گیم کھیلنے سے منع کیا تو گھر سے بھاگ آیا،14 سالہ بچہ گھر سے بھاگ کر مردان سے کراچی جارہا تھا۔موٹروے پولیس کو  بچے کی گمشدگی کی اطلاع ہیلپ لائن 130سے ملی،جس پر موٹروے پولیس کو بچہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب بس سے  ڈھونڈ نکالا۔بچے کا کہنا ہے کہ  خاندان کے تمام افراد گیم کھیلنے سے منع کر تے تھے۔موٹروے پولیس نے بچے کو  وارثان کے حوالے کر دیا ہے۔بچے مل جانے پر   ورثاء کی موٹروے پولیس کو دعائیں  دیں۔ ڈی آئی جی سلطان احمد چوہدری  بچے کو تلاش کے کرکے ورثا کے حوالے کرنے پر موٹروے پولیس افسران کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -