اپوزیشن کے رنگ پسٹن بیٹھے ہیں، پلگ میں کچرا ہے، شیخ رشید کا اپوزیشن پر دلچسپ تبصرہ

اپوزیشن کے رنگ پسٹن بیٹھے ہیں، پلگ میں کچرا ہے، شیخ رشید کا اپوزیشن پر دلچسپ ...
اپوزیشن کے رنگ پسٹن بیٹھے ہیں، پلگ میں کچرا ہے، شیخ رشید کا اپوزیشن پر دلچسپ تبصرہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے رنگ پسٹن بیٹھے ہوئے ہیں، پلگ میں کچرا ہے اور انجن دھواں دے رہا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ  انہیں تقریر بھی نہ کرنے دی تو یہ متھے لگیں گے۔ ہم اپوزیشن کے ساتھ جوڈو کراٹے نہیں کرنا چاہتے، ہمیں انہیں ساتھ لے کر چلنا ہے۔قومی اسمبلی میں تین  دن پہلے جو ہوا، اس سے جمہوریت کو عزت نہیں ملی۔یہ دسمبر میں حکومت کے خاتمے کا اعلان کرتے تھے لیکن میں آج بھی کہتا ہوں کہ وزیراعظم عمران خان پانچ  سال پورے کریں گے۔ 

مزید :

قومی -