آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات 

آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات 
آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات 

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف آف آرمی سٹاف قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور،خطے کی صورتحال اور افغان امن عمل پر گفتگو کی۔انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر )کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں کورونا کی عالمی وبا کے خلاف جنگ میں باہمی تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان برطانیہ کے خطے ورعالمی سطح پر متوازن کردار کو اہمیت دیتا ہے۔برطانوی ہائی کمشنرنے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو تسلیم کیا اور دونوں ممالک کےدرمیان تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید :

قومی -