موٹاپے کا شکار 50 کلو وزنی کتے کی سرجری

موٹاپے کا شکار 50 کلو وزنی کتے کی سرجری
موٹاپے کا شکار 50 کلو وزنی کتے کی سرجری

  

پونے (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں موٹاپے کے شکار کتے کی کامیاب لیپرو سکوپک گیسٹرومی سرجری کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لیبرا ڈور نسل کے اس کتے کی سرجری پونے شہر میں کی گئی ہے۔ اس کتے کا وزن 50 کلو تک بڑھ چکا تھا اور اسے سانس لینے اور چلنے پھرنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔

کتے کے مالک کا کہنا ہے کہ پانچ سال پہلے وہ اس کتے کو اپنے گھر لائے تھے۔ پہلے تو یہ گھر میں اور آس پاس کھیلتا کودتا رہتا تھا لیکن بعد میں اس کی سانس پھولنے لگی۔ ڈاکٹرز سے ماہانہ 10 ہزار روپے کی دوائی لی جا رہی تھی لیکن کوئی خاص فرق نہیں پڑا جس کے بعد سوشل میڈیا پر پتہ چلا کہ کتوں کی بھی وزن کم کرنے کیلئے سرجری ہوتی ہے۔

کتے کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹر نریندر پردیشی کے مطابق کتے کی سرجری  کے بعد اسے مسلسل ایک ہفتے تک چکن سوپ دیا گیا جس سے اس کا وزن پانچ کلو تک کم ہوگیا۔ کتوں کا وزن 18 سے 20 کلو تک ہونا چاہیے لیکن مذکورہ کتا 50 کلو وزنی ہوچکا تھا جس کے باعث اس کی زندگی چھ سال  کم ہوگئی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -