ثانیہ مرزا  کی سکول دور کی یادگار  تصویر سامنے آگئی

ثانیہ مرزا  کی سکول دور کی یادگار  تصویر سامنے آگئی
ثانیہ مرزا  کی سکول دور کی یادگار  تصویر سامنے آگئی

  

نیودہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے بیٹی کی اکول پرنسپل کے ساتھ ایک یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہے۔

عمران مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ  انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا کی سکول پرنسپل کے ساتھ ایک یاد گار تصویر شیئر کی ہے۔انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’2003 میں ثانیہ کےومبلڈن گرلز ڈبلز ٹرافی جیتنے کے بعد نصر سکول کی پرنسپل بیگم انیس خان کے ساتھ مرزا خاندان کی یادیں ۔‘

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا نے اپنی ابتدائی تعلیم بھارت کے شہر حیدرآباد دکن میں نصرسکول سے حاصل کی اور وہ ٹینس میں اپنی کامیابی کا کریڈٹ اپنے سکول کو دیتی ہیں ۔

مزید :

کھیل -