یہ کام بچوں کی نفسیاتی صحت کیلئے نقصان دہ ہے، شیریں مزاری نے خبردار کردیا 

یہ کام بچوں کی نفسیاتی صحت کیلئے نقصان دہ ہے، شیریں مزاری نے خبردار کردیا 
یہ کام بچوں کی نفسیاتی صحت کیلئے نقصان دہ ہے، شیریں مزاری نے خبردار کردیا 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیربرائےانسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نےکہاہےکہ کووڈ 19نے عدم مساوات کو بڑھا دیا ہے،جس کے نتیجے میں بچے خطرناک حالات میں کام کرتے ہیں جو اُن کی جسمانی اور نفسیاتی صحت کے لئے نقصان دہ ہیں۔

 یو این ڈی پی کے زیر اہتمام چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے عالمی سال کی یاد میں منعقدہ ایک ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ بچوں سے مزدوری پاکستان کے آئین کی خلاف ورزی ہے جو 14سال سے کم عمر بچوں کو مضر کام کرنے سے منع کرتا ہے، آئین ریاست 16سال تک کے بچوں کو مفت تعلیم کی فراہمی کا بھی عہد کرتا ہے، ہم ایک ریاست کی حیثیت سے بچوں کی مزدوری کوبین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن قوانین اور بچوں کے حقوق سے متعلق بین الاقوامی کنونشن کے مطابق ہر طرح سے ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں ، جن پر پاکستان نے دستخط کر رکھے ہیں۔

انہوں نے حکومت پاکستان کی جانب سے بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے متعدد اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ آئی سی ٹی ایمپلائمنٹ آف چلڈرن ایکٹ 1991میں ایک ترمیم پیش کی گئی ہے ، جو 14سال سے کم عمر بچوں سے گھریلو مزدوری پر پابندی عائد کرتی ہے، چائلڈ لیبر کی وسعت کا اندازہ لگانے اور چائلڈ لیبر کے خاتمے کی پالیسیاں موثر انداز میں نافذ کرنے کے لئے یونیسیف کے تعاون سے ایک قومی سروے جاری ہے، اسے رواں سال کے اختتام تک مکمل کیا جائے گا، بچوں کے حقوق پر قومی کمیشن برائے حقوق اطفال ، چلڈرن ایکٹ 2017کے قومی کمیشن کے تحت قانون نافذ کیا گیا ہے۔ کمیشن ملک میں بچوں کے حقوق چائلڈ لیبر کی صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان بیت المال نے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے 159بحالی مراکز قائم کیے ہیں جس میں ملازمت کے مقامات سے دستبردار ہونے والے بچوں کو مفت تعلیم اور وظیفہ دیا جاتا ہے، احسا س پروگرام معاشرے کے غریب ترین طبقات کے لئے غیر مشروط رقم دیتا ہے ، اور تاکہ بچوں کو مزدوری نہ کرنا پڑے،انھوں نے آئی سی ٹی چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ ، 2018کے تحت قائم حال ہی میں افتتاح کئے گئے شہید اعتزاز احسن چائلڈ پروٹیکشن انسٹی ٹیوٹ پر روشنی ڈالی، یہ انسٹیٹیوٹ اسلام آباد کی سطح پر خطرات سے دوچار بچوں اور جبری مشقت کا شکار بچوں کو خدمات فراہم کرتا ہے اس کے علاوہ یہ انسٹیٹیوٹ سٹریٹ چلڈرن ، اسمگل ہونے والے ، گمشدہ اور نظرانداز کیے جانے والے بچوں ، کو بچانے ، پناہ دینے ، مشاورت ، خاندان کی تلاش اور بحالی کی خدمات بھی فراہم کرتا ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -