جمشید دستی بھی شادی کیلئے تیار، بارات روانہ

جمشید دستی بھی شادی کیلئے تیار، بارات روانہ
جمشید دستی بھی شادی کیلئے تیار، بارات روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرگڑھ  (ویب ڈیسک) سابق رکن قومی اسمبلی اور عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کی بارات مختصر دوستوں کے ساتھ پشاور روانہ ہوگئی۔

جیو نیوز کے مطابق ترجمان عوامی راج پارٹی کا کہنا ہے کہ جمشید دستی کا نکاح گزشتہ سال جولائی میں ہوا تھا۔ترجمان کے مطابق جمشید دستی پشاور سے شام 6 بجے اپنی دلہن کو  لے کر  واپس مظفر گڑھ کیلئے روانہ ہوں گے۔

ان کاکہناتھاکہ آج خوشی کا دن ہے لیکن والدہ بہت یاد آرہی ہیں ، دوستوں اور فیملی کے ساتھ مختصر سی بارات لے کر جا رہا ہوں ، ولیمہ بعد میں کروں گا، ولیمے پر دال کھلانے کا وعدہ کیا تھا لیکن اب مہنگائی نے اس قابل بھی نہیں چھوڑا۔